Time 23 جنوری ، 2024
پاکستان

قومی اسمبلی کی اقلیتی نشستوں کیلئے حتمی فہرست جاری، پی ٹی آئی کا امیدوار شامل نہیں

مسلم لیگ ن کے 10، پیپلز پارٹی کے 7، جے یو آئی کے 5 اور جماعت اسلامی کے 4 امیدواروں کےنام حتمی فہرست میں شامل ہیں— فوٹو:فائل
مسلم لیگ ن کے 10، پیپلز پارٹی کے 7، جے یو آئی کے 5 اور جماعت اسلامی کے 4 امیدواروں کےنام حتمی فہرست میں شامل ہیں— فوٹو:فائل

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی اقلیتوں کی مختص نشستوں کیلئے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق مسلم لیگ ن کے 10، پیپلز پارٹی کے 7، جمعیت علمائے اسلام کے 5 اور جماعت اسلامی کے4 امیدواروں کے نام حتمی فہرست میں شامل ہیں۔

اس کے علاوہ ایم کیو ایم کے 3  اور تحریک لبیک پاکستان کے  2 امیدواروں کے نام حتمی فہرست میں موجود ہیں۔

الیکشن کمیشن کی مخصوص نشستوں کی فہرست میں پاکستان تحریک انصاف کا امیدوار شامل نہیں۔

مزید خبریں :