22 جنوری ، 2013
واشنگٹن…امریکی ریاست اوہائیو میں برف باری کے باعث 4 مختلف حادثات میں درجنوں گاڑیاں ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں، ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ریاست اوہائیو کے شہر سنسناٹی کے قریب ہائی وے پر 4 مختلف حادثات پیش آئے۔ حادثے کا شکار ہونے والے ایک ڈرائیور کا کہنا تھا کہ برف باری کے باعث حد نگاہ بالکل کم ہوگئی تھی اور سڑک پر پھسلن بھی بہت تھی۔ ہائی وے پیٹرول پولیس کے حادثات میں مجموعی طور پر 80 کے قریب گاڑیاں ایک دوسرے سے ٹکرائیں اور کئی گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ حادثات کے بعد ہائی وے پولیس او ریسکیو ٹیمیں امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔