22 جنوری ، 2013
میڈریڈ…اسپین میں ایک خاتون کمزوری کے باعث پلیٹ فارم سے ٹرین کی پٹری پر گر گئی۔ موقع پر موجود پولیس اہلکار نے خاتون کی جان بچالی۔اسپین کے شہر میڈرڈ میں ایک خاتون ٹرین کی آمد کے انتظار میں پلیٹ فارم پر کھڑی تھی۔ ٹرین آنے سے کچھ ہی دیر قبل وہ چکرا کر پٹری پر گر گئی جس کے ساتھ ہی پلیٹ فارم پر موجود بعض افراد کچھ ہی دوررہ جانے والی ٹرین کو رکنے کا اشارہ کرنے لگے تو کچھ صرف تماشا دیکھتے رہے۔ اس دوران ایک پولیس اہلکار بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے پٹری پر کود گیا اور خاتون کو پٹری سے اُٹھا کر محفوظ مقام پر منتقل کردیا۔