22 جنوری ، 2013
منیلا…فلپائن کی عدالت میں ایک مسلح شخص نے فائرنگ کرکے دو افراد کو ہلاک کردیا۔کینیڈا کے ایک شہری نے فلپائن کی ایک عدالت میں فائرنگ کرکے ایک وکیل اور اپنے ڈاکٹر کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق پستول لانے والا سماعت کے لئے کورٹ میں آیا تھا، فائرنگ سے وکیل استغاثہ اور ایک اور شخص زخمی ہوگئے ، پولیس کاکہناہے کہ وہ تحقیقا ت کررہے ہیں کہ ملزم کس طرح پستول کورٹ روم میں لانے میں کامیاب ہوا ، جس کے بعد فلپائن میں گن کنٹرول قانون سخت کئے جانے کی بحث شروع ہوگئی ہے۔