22 جنوری ، 2013
اسلام آباد…سپریم کورٹ نے ایفی ڈرین کیس نمٹاتے ہوئے مخدوم شہاب، علی موسیٰ گیلانی اور حنیف عباسی کی ضمانت منسوخی کے لیے اے این ایف کی درخواستیں سماعت کے لیے دوسرے بنچ کو منتقل کر دیں ہیں۔چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے ایفی ڈرین کیس کی سماعت کی ، اے این ایف کی جانب سے بریگیڈیئر فہیم اور پراسیکیوٹر شاہد عباسی عدالت میں پیش ہوئے، اے این ایف کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ ایفی ڈرین کیس کی تفتیش کے دوران ظفر عباس لک کے حوالے سے تحفظات تھے جو ان کے تبادلے کے بعد دور ہو گئے ہیں، چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ عدالت اے این ایف میں تبادلوں کے معاملات میں مداخلت نہیں کرے گی، سپریم کورٹ نے اے این ایف میں تقرریوں اور تبادلوں پر حکم امتناعی بھی خارج کر دیا۔