25 فروری ، 2012
برسلز… آئی ایم ایف کے نائب منتظم اعلیٰ کا کہنا ہے کہ عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ عالمی معیشت کے لئے بہت نقصان دہ ہے۔ عالمی مالیاتی ادارے کے نائب منتظم اعلیٰ ڈیوید لپٹن نے جی 20 میں کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے عالمی پابندیوں کے جواب میں خام تیل کی سپلائی میں کمی اورآبنائے ہرمز کو بند کر نے کی دھمکی کے باعث خام تیل کی قیمتتوں میں اضافہ ہو رہا ہے جو کہ مسقتبل قریب میں ایک اہم مسلہ ثابت ہوگا۔ انھوں نے کہاکہ موجودہ صورت حال میں ایران ، دنیا کی معیشت کے لئے ایک بہت بڑا رسک ہے اور ہمارے تجزیہ کے مطابق ابھی عالمی معیشت خطرے سے باہر نہیں آئی ہے۔