Time 26 جنوری ، 2024
پاکستان

الیکشن کمیشن کا میئر کراچی کے ایک سیاسی جماعت کی حمایت کا نوٹس، وضاحت مانگ لی

الیکشن کمیشن کا میئر کراچی کے ایک سیاسی جماعت کی حمایت کا نوٹس، وضاحت مانگ لی

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی پیپلز پارٹی کے حق میں پریس کانفرنس کا نوٹس لیتے ہوئے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ان سے کل تک وضاحت طلب کر لی۔

صوبائی الیکشن کمیشن سندھ نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر مرتضیٰ وہاب کو نوٹس جاری کیا۔

الیکشن کمیشن نے ان سے کل تک تحریری جواب طلب کر لیا۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ آپ کی پریس کانفرنس سے یہ تاثر ملا کہ آپ ایک مخصوص سیاسی جماعت کی حمایت کر رہے ہیں، پریس کانفرنس میں کی گئی گفتگو ووٹرز کی رائے کو متاثر کر سکتی ہے۔

نوٹس کے متن کے مطابق ضابطہ اخلاق کے تحت منتخب بلدیاتی نمائندے کسی بھی سیاسی جماعت کی حمایت نہیں کر سکتے۔ 

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ جواب نہ آنے پر قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔

مزید خبریں :