Time 27 جنوری ، 2024
پاکستان

عدالت سے الیکشن لڑنے کی اجازت پانے والے امیدواروں کے حلقوں کے بیلیٹ پیپر کب چھپیں گے؟

کے الیکشن میں 800 ٹن بیلٹ پیپرز چھاپے گئے تھے، 2024 کے الیکشن کیلئے 2170 ٹن بیلیٹ پیپرز درکار ہیں: ذرائع— فوٹو: فائل
کے الیکشن میں 800 ٹن بیلٹ پیپرز چھاپے گئے تھے، 2024 کے الیکشن کیلئے 2170 ٹن بیلیٹ پیپرز درکار ہیں: ذرائع— فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ سے انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت پانے والے امیدواروں کے حلقوں کے بیلیٹ پیپرز کی چھپائی سے متعلق اہم فیصلہ کرلیا ہے۔

امیدواروں کو الیکشن لڑنے کی اجازت دینے کے سپریم کورٹ کے فیصلے پر ذرائع الیکشن کمیشن نے بتایا کہ متعلقہ کچھ حلقوں میں بیلیٹ پیپرز چھپ چکے ہیں ، کچھ میں ابھی چھپنے ہیں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ جن حلقوں میں بیلیٹ پیپرز چھپ چکے تھے اب وہاں بیلٹ پیپرز دوبارہ چھاپنے ہوں گے تاہم دوبارہ بیلٹ پیپر کی چھپائی کا مرحلہ آخر میں شروع کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اس وقت 12 کروڑ سے زائد ووٹرز کیلئے 26 کروڑ بیلیٹ پیپرز چھاپے جا رہے ہیں، سال 2018 کے الیکشن میں 800 ٹن بیلٹ پیپرز چھاپے گئے تھے، 2024 کے الیکشن کیلئے 2170 ٹن بیلیٹ پیپرز درکار ہیں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے پاس اضافی بیلیٹ پیپرز کی چھپائی کا مارجن بہت کم رہ گیا ہے، بیلٹ پیپرز کی چھپائی جلد شروع کرنے کا مقصد تھا کہ وقت پر چھپائی مکمل ہو تاکہ ملک کے طول و عرض میں ان کی بروقت ترسیل یقینی بنائی جا سکے۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن ایک شیڈیول کے تحت ہی بیلیٹ پیپرز کی چھپائی کر رہا ہے۔

مزید خبریں :