22 جنوری ، 2013
اسلام آباد…وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ انتخابات وقت پر اور ایک آزاد الیکشن کمیشن کی نگرانی میں ہوں گے۔عوام کی نمائندہ حکومت ہی اس کے مسائل حل کر سکتی ہے۔نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ حکومت آزاداور شفاف انتخابات کے انعقاد کے لیے پرعزم ہے ، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دہشت گردی نے ہمارا طرز زندگی بدل دیا ہے اور اس کے خاتمے کے لیے قومی اتفاق رائے ہے۔