22 جنوری ، 2013
اسلام آباد…وزیر اعظم راجہ پر ویز اشرف نے ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن کو خط لکھا ہے جس میں پاکستان سے پولیووائرس کی منتقلی پر اظہار تشویش کیا ہے،وزیراعظم کی جانب سے جا ری خط کے مطابقپاکستان سے پولیووائرس کی کسی بھی ملک منتقلی انتہائی تشویشناک ہے،عالمی ادارہ صحت نے مصرمیں سکھرسے پولیووائرس کی منتقلی کی تصدیق کی ہے۔پولیووائرس کی منتقلی نے بین الاقوامی ہیلتھ کمیونٹی کیلئے خطرات پیداکردیئے ہیں،صوبائی مراکزصحت متعلقہ محکموں سے مددلیں،ہنگامی اقدام کریں۔