28 جنوری ، 2024
کراچی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ریلی کے دوران پی ٹی آئی کارکنوں اور پولیس میں تصادم ہوگیا، پتھراؤ سے جیونیوز کے کیمرہ مین الطاف حسین بھی زخمی ہوگئے۔
تین تلوار پر تقریر کے دوران پی ٹی آئی کارکنان اور پولیس میں جھڑپ ہوئی، پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے پولیس پر پتھروں اور ڈنڈوں سے حملہ کیا گیا۔
پتھراؤ سے ایس ایچ او سمیت متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوگئے، جیو نیوز کے کیمرہ مین الطاف حسین بھی زخمی ہوئے۔
پولیس کا کہنا ہےکہ ایس ایچ او بوٹ بیسن ریاض نیازی کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
پولیس نے لاٹھی چارج اور شینلگ کرکے ریلی میں شرکت کے لیے آنے والےکارکنوں کو منتشر کردیا جب کہ متعدد کارکنوں کو گرفتار بھی کرلیا گیا۔
اس دوران ٹریفک بھی معطل رہی جو کہ کچھ دیر بعد بحال ہوگئی۔