پاکستان
22 جنوری ، 2013

میٹرو بس سروس سے جدید سفری سہولتیں میسر آئیں گی،میاں نواز شریف

 میٹرو بس سروس سے جدید سفری سہولتیں میسر آئیں گی،میاں نواز شریف

لاہور…مسلم لیگ ن کے صدرمحمد نواز شریف کا کہنا ہے کہ میٹرو بس سروس کے اجراء سے شہریوں کو آرام دہ ،باکفایت اور جدید سفری سہولتیں میسر آئیں گی۔محمدنواز شریف نے لاہورمیں میٹرو بس پراجیکٹ کے حوالے سے بریفنگ اجلاس میں شرکت کی،انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ میٹرو بس پروجیکٹ ٹرانسپورٹ کے شعبے میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف نے بتایا کہ میٹرو بسیں جلد رواں دواں ہوں گی، بس اسٹیشنوں پر جدید برقی زینے لگائے جارہے ہیں۔اس منصوبے پر وہ عناصر تنقید کر رہے ہیں جو عام آدمی کی فلاح و بہبود نہیں چاہتے۔ وزیر قانون فاروق ایچ نائیک نے کہا ہے کہ طاہر القادری کے ساتھ معاہدہ سے اپوزیشن کا کوئی تعلق نہیں، صوبائی اسمبلیوں کو تحلیل کرنا وزیراعلیٰ کی صوبدید پر ہے ، ابھی انتخابات کرانے کی تاریخ کا حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے وزیرقانون فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات الگ الگ بھی ہو سکتے ہیں۔طاہر القادری کے ساتھ معاہدہ پر دوبارہ مذاکرات پیر کو ہونگے، معاہدہ پر اٹھایا جانے والا ہر قدم آئین اور قانون کے تحت ہو گا، فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا کہ کسی بھی گورنر کی تبدیلی نگران وزیراعلیٰ کی ایڈوائس پر صدر مملکت کریں گے۔

مزید خبریں :