22 جنوری ، 2013
نئی دہلی…پاکستان کے ساتھ تنازعات کے حل کیلئے مذاکرات کا سہارا لیں گے،نئی دلی میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشیدنے کہا کہ لائن آف کنٹرول جیسے تنازعات مذاکراتی عمل سے حل ہونے چاہئیں ،ماضی میں بھی پاک بھارت تنازعات پر مذاکرات کیے جاچکے ہیں۔بھارت کی پاکستان کے ساتھ تنازعات بات چیت سے حل کرنے کیلئے پوزیشن وضع کی جا رہی ہے۔بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید کا کہنا تھا کہ ہم اس بات کو دوبارہ واضح کرتے ہیں کہ پاکستان کے ساتھ تنازعات دونوں ملکوں کا مسئلہ ہے اور انھیں باہمی طور پر حل ہونا چاہئے۔ماضی میں بھی پاک بھارت تنازعات پردوطرفہ مذاکرات کئے گئے اور ہم اس سلسلے کو جاری رکھنا چاہتے ہیں۔اس معاملے کو بھی باہمی طور پر اس زاویئے میں دیکھنا چاہئے۔