پاکستان
Time 28 جنوری ، 2024

تربت: طلبا کی گمشدگی کیخلاف ایم 8 شاہراہ پر دھرنا دوسرے روز بھی جاری، ٹریفک معطل

فوٹو: ایکس
فوٹو: ایکس

بلوچستان کے ضلع تربت کے علاقے سے تین طلبا کی گمشدگی کے خلاف طلبا اور اہلخانہ کا ایم 8 شا ہر اہ پر دھرنا دوسرے روز بھی جاری ہے۔

تربت کے علاقے ہوشاپ اور تجابان سے تین طلبا کی گمشدگی کے خلاف ایم 8 شاہراہ آج دوسرے روز بھی بند ہے۔

طلبا کے اہل خانہ اور دیگر افراد کا تربت کے مقام پر ایم 8 شاہراہ پر دھرنا جاری رہنے سے ایم 8 تربت -کوئٹہ شاہراہ پر ٹریفک کی آمدورفت معطل ہو گئی ہے جس سے مسافروں کومشکلات کا سامنا ہے۔

دوسری جانب انتظامیہ کی ایم 8 شاہراہ پر دھرنا ختم کرانے کےحوالے سے مظاہرین سے مذاکرات کی کوشش ناکام ہو گئی ہے۔