پاکستان
22 جنوری ، 2013

لاہور:زخمی خاتون کو اسپتال لانے والے فرار،بعد ازاں خاتون چل بسی

ٓلاہور…لاہور میں نا معلوم افراد 25 سالہ زخمی خاتون کو میو اسپتال چھوڑ کر فرار ہو گئے،جوبیہوشی کی حالت میں دم توڑ گئی،ڈاکٹروں کے مطابق خاتون کی موت تیزدھار آلے کے وار سے ہوئی۔پیر کی رات نا معلوم افراد زخمی خاتون کو میو اسپتال لائے اور وہاں چھوڑ کر فرار ہو گئے،خاتون بعد میں دم توڑ گئی، ڈاکٹروں کاکہناہے کہ خاتون کی موت تیز دھار آلے کے وار سے ہوئی ہے، خاتونکو لانے و الوں نے پتے میں صرف شالیمار لکھوایا،ابھی تک خاتون اور اسے قتل کرنیوالوں کاپتہ نہیں چل سکاہے ۔

مزید خبریں :