22 جنوری ، 2013
کراچی…سندھ ہائیکورٹ نے درختوں کی کٹائی سے متعلق درخواست پر محکمہ جنگلات اور ماحولیات کو نوٹس جاری کردیئے ہیں۔آئینی درخواست کی سماعت چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں دورکنی بینچ نے کی۔ درخواست گزار عطا اللہ شاہ نے موقف اختیار کیا کہ تقسیم کے وقت پاکستان میں سترہ فیصد جنگلات تھے جس کو معاہدے کے تحت 23 فیصد تک پہنچانا تھا۔درخواست گزار کے مطابق بھارت پربھی یہی پابندی لاگوتھی بھارت کی 23سے 24 فیصد زمین جنگلات پر مشتمل ہے لیکن پاکستان میں صرف چار فیصد پر ہی رہ گئی ہے۔انکا کہنا ہے کہ ہمارا دین بھی درختوں کی بلاضرورت کٹائی سے روکتا ہے پاکستان میں درختوں کی کٹائی سے قانون سازی کروائی جائے۔عدالت نے محکمہ جنگلات اور محکمہ ماحولیات کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔