22 جنوری ، 2013
اسلام آباد…سپریم کورٹ نے ایفی ڈرین کیس نمٹاتے ہوئے مخدوم شہاب، علی موسیٰ گیلانی اور حنیف عباسی کی ضمانتوں کی منسوخی کیلئے اے این ایف کی درخواستیں سماعت کیلئے دوسرے بنچ کو منتقل کر دیں۔چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے ایفی ڈرین کیس کی سماعت کی۔ اے این ایف کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ ایفی ڈرین کیس کی تفتیش کے دوران ظفر عباس لک سے متعلق تحفظات تھے جو ان کے تبادلے کے بعد دور ہو گئے ہیں۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ عدالت اے این ایف میں تبادلوں کے معاملات میں مداخلت نہیں کرے گی، سپریم کورٹ نے اے این ایف میں تقرریوں اور تبادلوں پر حکم امتناعی بھی خارج کر دیا۔