پاکستان
22 جنوری ، 2013

رحمان ملک نے پاکستان میں قید تمام بھارتی مچھیروں کی رہائی کا حکم دیدیا

رحمان ملک نے پاکستان میں قید تمام بھارتی مچھیروں کی رہائی کا حکم دیدیا

اسلام آباد…وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے پاکستان میں قید تمام بھارتی مچھیروں کی فوری رہائی کا حکم دے دیا ہے۔وزارت داخلہ کے مطابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے احکامات جاری کیے کہ پاکستان میں قید تمام مچھیروں کو ابتدائی تحقیقات کے بعد ان کی کشتیوں سمیت جانے دیا جائے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ بھارتی مچھیروں کو تنبیہ کی ہے کہ وہ آئندہ پاکستان کی سمندری حدود کی خلاف ورزی نہیں کریں گے ، رہائی کا فیصلہ بھارت کے ساتھ جذبہ خیر سگالی کے طور پر کیا۔ وزیرداخلہ نے ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی کو ہدایت کی کہ بھارتی مچھیروں سے رہائی سے قبل آئندہ خلاف ورزی نہ کرنے کا حلف نامہ لیا جائے۔

مزید خبریں :