ایف آئی ایچ فائیو سائیڈ ہاکی ورلڈکپ، پاکستان کوارٹر فائنلز میں جگہ بنانے میں ناکام

پولینڈ نے پاکستان کو 7-8 گول سے شکست دیکر ایونٹ کے کوارٹر فائنلز میں جگہ بنالی/ فائل فوٹو
پولینڈ نے پاکستان کو 7-8 گول سے شکست دیکر ایونٹ کے کوارٹر فائنلز میں جگہ بنالی/ فائل فوٹو

ایف آئی ایچ فائیو سائیڈ ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان کوارٹرفائنلز میں جگہ بنانے میں ناکام رہا۔

تفصیلات کے مطابق عمان کے شہر مسقط میں جاری ایف آئی ایچ فائیو سائیڈ عالمی ہاکی کپ میں پاکستان ایونٹ کےکوارٹرفائنلز میں جگہ بنانے میں کامیاب نہ ہوسکا۔

پولینڈ نے پاکستان کو 7-8 گول سے شکست دیکر ایونٹ کے کوارٹر فائنلز میں جگہ بنا لی تاہم اب پاکستان 9 ویں سے 16ویں پوزیشن کیلئے جمیکا کے خلاف نبرد آزما ہوگا۔

پولینڈ نے ایک سخت مقابلے میں پاکستان کو7  کے   مقابلے میں 8 گول سے شکست دیکر 8   ٹیموں میں جگہ بنائی ہے، پولینڈ کی جانب سے ڈیمیان نے 2 گول، واجسیک نے 2 گول، مائیکولوج ، میٹیوزگو اور ٹوماسز نے1، 1گول اسکور کیا۔

 پاکستان کی جانب سے کپتان رانا عبدالوحید اشرف نے ہیٹ ٹرک سمیت 5 گول، غضنفر علی اور ارشد لیاقت نے 1، 1 گول اسکور کیا۔

پاکستان فائیو سائیڈ ہاکی ٹیم مینجمنٹ میں ہیڈ کوچ اولمپیئن شکیل عباسی اور مینیجر اولمپیئن دلاور حسین شامل ہیں جبکہ فزیو تھراپسٹ وقاص محمود اور ویڈیو آپریٹر جنید اختر بھی ٹیم کے ہمراہ موجود ہیں۔

 پاکستان فائیو سائیڈ ہاکی ٹیم ایونٹ میں 9 ویں تا 16ویں پوزیشن کیلئے اپنا میچ پول بی کی چوتھے نمبر کی ٹیم جمیکا کے خلاف آج کھیلے گا۔

مزید خبریں :