دنیا
23 جنوری ، 2013

امریکی شہر ہیوسٹن کے کالج میں فائرنگ، متعدد افراد زخمی

امریکی شہر ہیوسٹن کے کالج میں فائرنگ، متعدد افراد زخمی

ہیوسٹن…امریکی شہر ہیوسٹن کے کالج میں فائرنگ سے متعدد افراد زخمی ہوگئے، پولیس نے ایک شخص کو حراست میں لے لیا۔ امریکی میڈیا نے بتایا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کالج کے اندر فائرنگ سے متعددافراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ہیوسٹن شہر میں فائرنگ کا واقعہ امریکی لون اسٹار کالج میں پیش آیا۔ کالج کے طلبہ کوعمارت کے اندرکیفے ٹیریاکے نزدیک فائرنگ سنائی دی۔ فوری طورپر حملہ آور کے بارے میں کوئی اطلاعات نہیں ملی ہیں تاہم ایک شخص کو عمارت سے حراست میں لیا گیا ہے۔ پولیس اور امدادی ٹیموں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے، جبکہ کالج کی عمارت کوخالی کروالیا گیا ہے۔

مزید خبریں :