دنیا
23 جنوری ، 2013

کشمیر میں فوجی مبصر مشن ختم کرنے سے متعلق بھارت کا مطالبہ مسترد

کشمیر میں فوجی مبصر مشن ختم کرنے سے متعلق بھارت کا مطالبہ مسترد

اقوام متحدہ…اقوام متحدہ نے کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر فوجی مبصر مشن ختم کرنے سے متعلق بھارت کا مطالبہ مسترد کردیا ہے۔ یہ بات اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان مارٹن نیسرکی nesirky نے ایک بیان میں کہی۔ ترجمان نے کہا کہ صرف سلامتی کونسل کو ہی کشمیر کے متنازع خطے میں لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی نگرانی کرنے والے فوجی مبصرمشن کو ختم کرنے کا اختیار ہے۔ اس سے قبل اقوام متحدہ میں بھارت کے سفیر نے اقوام متحدہ کے امن مشنز سے متعلق ایک بحث کے دوران کشمیر میں تعینات فوجی مبصر مشن کی حیثیت کے بارے میں سوال اٹھایا تھا۔

مزید خبریں :