31 جنوری ، 2024
پنجاب میں تمام تعلیمی ادارے 6 سے 9 فروری تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پنجاب کابینہ نے عام انتخابات کے سلسلے میں تمام اسکول کالجز اور یونیورسٹیز 6 سے 9 فروری تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
فیصلے کا اطلاق تمام پرائیوٹ تعلیمی اداروں پر بھی ہو گا۔
واضح رہے کہ ملک میں عام انتخابات 8 فروری کو شیڈول ییں جس کے سلسلے میں بھرپور تیاریاں جاری ہیں۔