Time 01 فروری ، 2024
پاکستان

عدالت نے آن لائن قابلِ اعتراض تصاویر اور ویڈیوز کی تشہیر کرنیوالی خاتون کو سزا سنادی

حیدر آباد کی خاتون جوڈیشل مجسٹریٹ نے جرم ثابت ہونے پر خاتون کو 6 ماہ قید کی سزا سنائی/ فائل فوٹو
حیدر آباد کی خاتون جوڈیشل مجسٹریٹ نے جرم ثابت ہونے پر خاتون کو 6 ماہ قید کی سزا سنائی/ فائل فوٹو

حیدرآباد کی مقامی عدالت نے آن لائن قابلِ اعتراض تصاویر اوریڈیوز کی سوشل میڈیا پر تشہیر میں ملوث خاتون کو سزا سنادی۔

ایف آئی اے کے تفتیشی حکام کے مطابق شمائلہ نامی ملزمہ کو قابلِ اعتراض تصاویر اور ویڈیوز کی سوشل میڈیا پر تشہیر ثابت ہونے پر سزا سنائی گئی۔ 

ملزمہ کے خلاف سال 2023 میں سائبر کرائم حیدرآباد میں مقدمہ درج کیا گیا تھا جس کی سماعت مکمل ہونے پر جوڈیشل مجسٹریٹ  حیدرآباد عالیہ سحر قائم خانی نے ملزمہ کو 6 ماہ قید سنائی۔

ایف آئی اے کی جانب سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل غضنفر علی بھٹو نے مقدمے کی پیروی کی۔

مزید خبریں :