پاکستان
25 فروری ، 2012

سول ایوی ایشن اتھارٹی کراچی ریڈار کا کمیونی کیشن سسٹم ڈاوٴن ہوگیا

سول ایوی ایشن اتھارٹی کراچی ریڈار کا کمیونی کیشن سسٹم ڈاوٴن ہوگیا

کراچی…سول ایوی ایشن اتھارٹی کراچی ریڈار کا کمیونی کیشن سسٹم ڈاوٴن ہوگیا ہے،ریڈار سسٹم ڈاوٴن ہونے کی وجہ سے سول ایوی ایشن کا آدھے پاکستان کی فضائی حدود میں موجود طیاروں سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ریڈار سسٹم ڈاوٴن ہونے کی وجہ سے صرف کراچی کے ڈیڑھ سو ناٹیکل میل کے دائرے میں موجود طیاروں سے رابطہ ممکن ہے اوراس کی وجہ سے مینول طریقے سے کام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ایئر ٹریفک کنٹرولر کا کسی ایک طیارے سے رابطہ ہونے کی صورت میں دوسرے طیاروں کو رہنمائی فراہم کی جارہی ہے۔مصنوعی سیارے کے ذریعے کام کرنے والے مواصلاتی نظام میں خرابی پیدا ہونے کی وجہ سے ریڈار سسٹم ڈاوٴن ہوا ہے جس کی وجہ سے ایر ٹریفک کنٹرولر کو طیاروں کی رہنمائی میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

مزید خبریں :