25 فروری ، 2012
عمرکوٹ…تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ آج سارا پاکستان چہروں کی نہیں نظام کی تبدیلی چاہتا ہے۔عوام کو غلام بنانے والے وڈیروں کے دن ختم ہوچکے ہیں۔ عمر کوٹ میں ماروی گرانڈ میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ چھوٹا آدمی چوری کر کے جیل جاتا ہے،بڑا ڈاکو ملک کا صدر بن جاتا ہے۔زرداری لیگ اور نواز لیگ جماعتیں نہیں مافیا ہیں۔نواز لیگ اور پی پی پی کو چیلنج کرتا ہوں دونوں جمع ہوکر بھی انہیں شکست نہیں دے سکتے۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نظام کی بنیاد پر انصاف کا نیا نظام لایا جائے گا۔