23 جنوری ، 2013
لاہور…اداکارہ سپنا خان کے والد مثل خان نے سپنا خان اغوا کیس کا تفتیشی افسر تبدیل کرانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی۔اداکارہ سپنا خان کے والدمثل خان نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ سپنا خان کیس کی تفتیش ڈی آئی جی عہدہ کے افسر سے کرائی جائے اور عدالت سابق وزیراعلیٰ پنجاب دوست محمد کھوسہ سمیت دیگر ملزموں کی گرفتاری کا حکم جاری کرے۔