23 جنوری ، 2013
لاہور…لاہورہائیکورٹ نے میرٹ سے ہٹ کر داخلے کرنے پر پرنسپل این سی اے اور سیکریٹری تعلیم کو طلبی کے نوٹسز جاری کر دیئے۔ درخواست گزار طالب علم محمد عباسی نے موٴقف اختیارکیاتھاکہ گزشتہ سال میرٹ پر پورا اُترنے اور انٹری ٹیسٹ میں کامیاب ہونے کے باوجود کے باوجوداسے این سی میں داخلہ نہیں دیا گیاتھا،درخواست گزار کے وکیل آفتاب باجوہ نے دلائل دیئے کہ داخلہ نہ ملنے کی وجہ سے طالب علم کا مستقبل تاریک ہونے کا خدشہ ہے، عدالت نے پرنسپل این سی اے اور سیکریٹری تعلیم کو طلبی کے نوٹس جاری کر دیئے۔