پاکستان
23 جنوری ، 2013

نیب سے رینٹل پاور فیصلہ پر عملدرآمد کی توقع نہیں،فیصل صالح حیات

نیب سے رینٹل پاور فیصلہ پر عملدرآمد کی توقع نہیں،فیصل صالح حیات

اسلام آباد…مسلم لیگ ق کے رہ نما فیصل صالح حیات نے کہا ہے کہ نیب موجودہ حکومت کا دم چھلا بن چکی ہے ،نیب کی قیادت سے رینٹل پاور فیصلہ پر عملدرآمد کی توقع نہیں، ثبوت ہونے کے باوجود 10 ماہ سے کچھ نہیں کیا گیا۔اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل صالح حیات کا کہنا تھا کہ انہیں موجودہ نیب سے کوئی توقع نہیں ہے ، ڈھائی سال تک چلنے والے کیس میں میں نے ہزاروں شہادتیں پیش کیں ،15 جنوری کو سپریم کورٹ نے جو حکم دیا اس میں واضح لکھا ہے کہ پراسیکیوٹر جنرل نیب فی الفور ان افراد کو گرفتار کریں ۔اُن کا کہناتھا کہ کامران فیصل پر قائم کیا گیا کمیشن حکومت کا خود ساختہ ہے، کامران فیصل اور نیب کے اہلکاروں کو کمیشن پر اعتماد نہیں، کامران فیصل کے واقعہ پر خود مختار کمیشن کی تشکیل ضروری ہے ،انہوں نے بتایا کہ کامران فیصل کی جوڈیشل کمیشن اپنی کارروائی کرے گا،کل سے اس کی سماعت شروع ہوگی۔

مزید خبریں :