پاکستان
23 جنوری ، 2013

سو فیصد یقین ہے کہ کامران کو قتل کیا گیا ،چیف جسٹس نوٹس لیں، برادرنسبتی

سو فیصد یقین ہے کہ کامران کو قتل کیا گیا ،چیف جسٹس نوٹس لیں، برادرنسبتی

اسلام آباد…کامران فیصل کے برادر نسبتی حامد منیر کا کہنا ہے کہ انہیں سو فیصد یقین ہے کہ کامران کو قتل کیا گیا ، چیف جسٹس افتخار محمد چودھری از خود نوٹس لیں۔کامران فیصل کے برادر نسبتی حامد منیر اپنی بہن کی طرف سے درخواست دینے سپریم کورٹ پہنچے اور استدعا کہ عدالت معاملہ کا از خود نوٹس لے ، رجسٹرار سپریم کورٹ کی طرف سے اُنہیں ہدایت کی گئی کہ وہ باقاعدہ درخواست دیں اور درخواست دہندہ کو بھی ہمراہ لائیں۔بعد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حامد منیر کا کہنا تھا کہ ان کی کامران فیصل سے بات ہوتی رہتی تھی وہ کسی ڈیپریشن کا شکار نہیں تھے، چیف جسٹس واقعہ کا از خود نوٹس لیں اور انصاف فراہم کریں۔ حامد منیر کا کہنا تھا کہ ان کی بہن سپریم کورٹ نہیں آ سکتی اور وہ اپنی طرف سے درخواست جمع کرائیں گے۔

مزید خبریں :