23 جنوری ، 2013
کراچی…مختلف سیاسی جماعتوں کے تحت کراچی میں نئی حلقہ بندیاں نہ ہونے اور ووٹر لسٹوں کے خلاف الیکشن کمیشن آفس کے سامنے احتجاجی کیمپ لگایا اور ،جماعت اسلامی کے رہ نما محمد حسین محنتی ، مسلم لیگ ن کے رہ نما سلیم ضیاء، عرفان اللہ مروت اور دیگر قائدین نے الیکشن کمیشن کے دفترکے باہر دھرنا دے دیا ۔ الیکشن کمیشن افس کے سامنے لگائے احتجاجی کیمپ کے باہر مسلم لیگ ن کے رہنماء عرفان اللہ مروت نے اپنی گفتگو میں کہا کہ چیف الیکشن کمشنر فخر الدین جی ابراہیم کی گزشتہ روز کی میڈیا سے گفتگو توہین عدالت ہے ،سیاسی جماعتوں کی جانب سے احتجاجی کیمپ لگانے پر ایکشن کمیشن کے اطراف میں سیکیورٹی سخت کردی گئی ار پولیس کی اضافی نفری اور بکتر بند تعینات کردی گئی ہے۔ اِس موقع پرامیر جماعت اسلامی کراچی محمد حسین محنتی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ووٹر لسٹوں کی تصدیق کے کام میں بڑے پیمانے پر بے بے قاعدگیوں کے خلاف سراپا احتجاج ہیں ، سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں ووٹر لسٹوں کی تصدیق کے عمل کو فوج کے ذریعے مکمل کروایا جائے ،الیکشن کمیشن کے عملے بجائے ایم کیو ایم کے کارکنان کے ذریعے تصدیق کا عمل قبول نہیں ۔ احتجاج میں تحریک انصاف کے نادر اکمل لغاری ، سنی تحریک کے مطلوب اعوان ، عوامی مسلم لیگ نے محفوظ یار خان بھی شریک ہیں ،رہ نما عوامی مسلم لیگ محفوظ یار خان کا کہنا ہے کہکراچی میں ٹھپہ الیکشن کے خاتمے کے لئے آج رہ نماوٴں کا کیمپ لگایا گیا ہے عنقریب عوام کو احتجاج کی کال دیں گے ، کراچی میں امن وامان کے قیام کے لئے شفاف انتخابات ناگزیر ہیں ۔سلیم ضیا نے کہا کہ کراچی میں فوج کی نگرانی میں ووٹر کی تصدیق نہ کرانا اور حلقہ بندی نہ کرنے کا چیف الیکشن کمیشن کا بیان اس بات کا ثبوت ہے کہ الیکشن کمیشن یرغمال ہے ،کراچی میں جعلی الیکشن کرانے اور ٹھپہ مافیا کو مسلط کرنے کی ہر سازش ناکام بنائیں گے ۔