23 جنوری ، 2013
اسلام آباد … وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ نیب افسران یا کامران فیصل کے اہل خانہ سپریم کورٹ کے حاضر سروس جج پر مشتمل تحقیقاتی کمیشن چاہتے ہیں تو انہیں کوئی اعتراض نہیں۔ اسلام آباد میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک کا کہنا تھا کہ کامران فیصل کی ہلاکت پر قائم جسٹس (ر) جاوید اقبال کی سربراہی میں کمیشن کا نوٹی فکیشن ہو چکا ہے اور وفاقی حکومت نے 2 معاون افسران بھی مقرر کر دیئے ہیں۔