23 جنوری ، 2013
ہوبارٹ…پانچویں اور آخری ایک روزہ میچ میں آسٹریلیا نے سری لنکا کو32رنز سے شکست دے کر سیریز دو ۔دو سے برابر کردی۔ آسٹریلیا نے سری لنکا کو میچ جیتے کیلئے 248 رنز کا ہدف دیا، جواب میں مہمان ٹیم48.3 اوورز میں215 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ۔ میتھیوز67 اور جے وردنے 38 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ڈوہرٹی اور ہنرکس نے 3 ،3 جبکہ مک کے اور جانسن نے 2 ،2 وکٹیں حاصل کیں۔ ہوبارٹ میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکن کپتان جے وردنے نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ مہمان ٹیم کو جلد ہی پہلی کامیابی اس وقت ملی جب 31 کے مجموعی اسکور پر اوپنر وارنر 23 رنز بناکر پویلین واپس لوٹ گئے، انہیں کلاسیکارا نے آؤٹ کیا، میتھیو ویڈ 10 رنز بناکر دلشان کا شکار بنے۔ فل ہیوز نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناقابل شکست 138 رنزبنائے، ہیوز نے ملبورن میں اپنے پہلے ایک ایک روزہ میچ میں بھی سنچری اسکور کی تھی۔ بیلے 17 ، ڈیوڈ ہسی 34 اور میکس ویل 9 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔جواب میں 248 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکن ٹیم کا 215 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ اس طرح پانچ میچوں پر مشتمل سیریز 2-2 سے برابر ہوگئی، سڈنی میں کھیلا گیا چوتھا ون ڈے انٹرنیشنل بارش کے باعث بغیر کسی نتیجے کے ختم کردیا گیا تھا۔