Time 08 فروری ، 2024
پاکستان

انڈونیشیا میں پھنسا پی آئی اے کا دوسرا طیارہ بھی پاکستان پہنچ گیا

لیزنگ کمپنی کیساتھ مالیاتی تنازعے کے باعث پی آئی اے کے دو طیارے جکارتا میں پھنسے ہوئے تھے، پہلا طیارہ دسمبر میں پاکستان پہنچا تھا: ذرائع— فوٹو: فائل
لیزنگ کمپنی کیساتھ مالیاتی تنازعے کے باعث پی آئی اے کے دو طیارے جکارتا میں پھنسے ہوئے تھے، پہلا طیارہ دسمبر میں پاکستان پہنچا تھا: ذرائع— فوٹو: فائل

انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتا میں پھنسا پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کا دوسرا طیارہ بھی پاکستان پہنچ گیا ہے۔

دونوں طیارے لیزنگ کے تنازع کی وجہ سے 2021 سے جکارتا میں پھنسے ہوئے تھے، دوسرا طیارہ جکارتا سے رات سوا 11 بجے کراچی پہنچا۔

ذرائع کے مطابق ائیربس اے 320 طیارہ جکارتا سے کل رات کراچی پہنچا، طیارے کی شمولیت سے پی آئی اے میں ائیربس طیاروں کی تعداد 16 ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے نے اکتوبر 2023 میں 13 ملین ڈالر کی ادائیگی کرکے لیزنگ کمپنی سے مالی تنازع طے کرلیا تھا۔

واضح رہے کہ لیزنگ کمپنی سے سوا 2 سال سے تنازعے کا شکار پی آئی اے کا پہلا طیارہ دسمبر میں واپس پہنچا تھا۔

مزید خبریں :