Time 08 فروری ، 2024
پاکستان

ملک بھر میں پولنگ پرامن طور پر جاری ہے: ترجمان الیکشن کمیشن مانیٹرنگ سیل

ملک بھرمیں قائم ریجنل اور ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ کنٹرول سینٹرزکے ساتھ ہر وقت رابطہ ہے: ہارون شنواری/ فائل فوٹو
ملک بھرمیں قائم ریجنل اور ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ کنٹرول سینٹرزکے ساتھ ہر وقت رابطہ ہے: ہارون شنواری/ فائل فوٹو

اسلام آباد: ترجمان الیکشن کمیشن مانیٹرنگ سیل  ہارون شنواری کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں پولنگ کا عمل پر امن طور پر جاری ہے اور کنٹرول روم میں ابتک کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی۔

ترجمان الیکشن کمیشن مانیٹرنگ سیل ہارون شنواری کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ الیکشن کمیشن کا مرکزی الیکشن مانیٹرنگ کنٹرول سینٹر مکمل طور پر فعال ہے، چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ مرکزی الیکشن مانیٹرنگ کنٹرول سینٹر میں موجود ہیں۔

 ہارون شنواری نے کہا کہ ملک بھرمیں قائم ریجنل اور ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ کنٹرول سینٹرزکے ساتھ ہر وقت رابطہ ہے، چیف الیکشن کمشنر الیکشن کے عمل کی بذات خود نگرانی کر رہے ہیں، مرکزی کنٹرول سینٹر اسلام آباد سے پورے ملک میں انتخابات کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے ،  پولنگ کا عمل پرامن طور پر جاری ہے ، کنٹرول روم میں ابتک کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی، کسی بھی شکایت کی صورت میں 051-111327000 پر فوری رابطہ کریں۔

 Constituency | Pakistan Election 2024 | Election Results | NA

مزید خبریں :