09 فروری ، 2024
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے ہدایت جاری کی ہے کہ ریٹرننگ افسران (آر اوز) 30 منٹ میں مکمل نتائج بھیجیں۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق تمام صوبائی الیکشن کمشنرز اور ریٹرننگ افسران کو ہدایات جاری کردی گئی ہے کہ اگلے آدھے گھنٹے میں نتائج کا اعلان کریں۔
ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ نتائج کا اعلان نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ ترجمان نے بتایاکہ چینلز پر الیکشن کمیشن ذرائع سے نتائج پربیانات الیکشن کمیشن نے جاری نہیں کیے۔
چیف الیکشن کمشنر نے کہا ہے کہ آر اوز سےکہا ہے 30 منٹ میں مکمل نتائج بھیجیں، آر اوز نے 30 منٹ میں مکمل نتائج نہ بھیجے تو معطل کردونگا۔
انہوں نے کہا کہ کیسے ہوسکتاہےکہ پریذائیڈنگ افسر اب تک آر او آفس نہ پہنچے۔
خیال رہے کہ ملک میں گزشتہ روز عام انتخابات کیلئے پولنگ کے بعد 9 گھنٹے گزر چکے ہیں اور اب تک نتائج مکمل نہیں ہوسکے ہیں۔