24 جنوری ، 2013
اسلام آباد … پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے آئندہ عام انتخابات کیلئے پی پی پی کے پارلیمانی بورڈ زتشکیل دے دیئے ہیں۔ سینٹرل پارلیمانی بورڈ میں مخدوم امین فہیم، یوسف رضا گیلانی، جہانگیر بدر، راجا پرویز اشرف، فریال تالپور اور رخسانہ بنگش شامل ہیں۔ پنجاب کے پارلیمانی بورڈ میں مخدوم شہاب الدین، منظور وٹو، امتیاز صفدر وڑائچ، راجا ریاض، سندھ پارلیمانی بورڈ میں سید قائم علی شاہ، خورشید شاہ، آغا سراج درانی اور پیر مظہرالحق، خیبر پختونخوا پارلیمانی بورڈ میں انور سیف اللہ، سینیٹر سردار علی، رحیم داد خان، فیصل کریم کنڈی اور نجم الدین خان جبکہ بلوچستان پارلیمانی بورڈ میں میر صادق عمرانی، سردار فتح محمد حسنی اور علی مدد جتک شامل ہیں۔ پارلیمانی بورڈز آئندہ عام انتخابات میں ملک بھر کے حلقوں سے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ دینے کافیصلہ کریں گے۔