پاکستان
24 جنوری ، 2013

کراچی: مچھر کالونی میں پولیس کا آپریشن، 6ملزمان گرفتار

کراچی: مچھر کالونی میں پولیس کا آپریشن، 6ملزمان گرفتار

کراچی…کراچی میں ڈاکس کے علاقے مچھر کالونی میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 6 مبینہ ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکلیں برآمد کرلی ہیں۔ ڈاکس تھانے کی حدود میں مچھر کالونی اور بنگالی پاڑہ کے علاقوں میں مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے سرچ آپریشن کیا، جس کے دوران 6 مشتبہ ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور 3 موٹر سائیکلیں برآمد کرلی گئیں۔ ڈی ایس پی شیراز اصغر شیخ نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہا کہ پکڑے جانے والے ملزمان میں سے دو ملزمان کو پہلے بھی گرفتار کیا جاچکا ہے، جبکہ ملزمان لوٹ مار، بھتہ وصولی اور جرائم کی دیگر واردتوں میں ملوث ہیں جن سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

مزید خبریں :