پاکستان
24 جنوری ، 2013

اوکاڑہ سے ن لیگ کے رہنما راؤ قیصر علی خان بھی پیپلز پارٹی میں شامل

 اوکاڑہ سے ن لیگ کے رہنما راؤ قیصر علی خان بھی پیپلز پارٹی میں شامل

اوکاڑہ…مسلم لیگ کے رہنماء اور سابق ایم این اے راوٴ قیصر علی خان نے مسلم لیگ ن چھوڑ کرپاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ اوکاڑہ سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ ن کے رہنماء اور سابق ایم این اے راوٴ قیصرعلی خان، راوٴ صفدر علی خان اور راوٴ جلال خان نے پاکستان پیپلز پارٹی کے وزیر مملکت صمصام بخاری کے ہمراہ زرداری ہاؤس اسلام آباد میں پاکستان پیپلز پارٹی کی ایم این اے فریال تالپور سے ملاقات کی، ملاقات کے بعد راوٴ قیصر علی خان نے باضابطہ طور پر مسلم لیگ ن چھوڑ کر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا اور پاکستان پیپلز پارٹی کی موجودہ قیادت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

مزید خبریں :