ظاہراً میرے ساتھ تھے، ووٹ کسی اور کو دیا یہ منافقت ہے: محمود خان ووٹرز پر پھٹ پڑے

این اے 4 سوات سے محمود خان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا اور تیسرے نمبر پر رہے— فوٹو:فائل
این اے 4 سوات سے محمود خان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا اور تیسرے نمبر پر رہے— فوٹو:فائل

سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا و پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز کے رہنما محمود خان الیکشن ہارنے کے بعد ووٹرز سے گفتگو میں پھٹ پڑے۔

محمود خان کی عام انتخابات میں شکست کے بعد ووٹرز سے شکوے کرنے کی  ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

وائرل ویڈیو میں انہیں کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ ’ظاہری طور پر آپ لوگ میرے ساتھ تھے لیکن ووٹ ان کو دیا یہ منافقت ہے، منافق اللہ کا دشمن ہوتا ہے، آپ لوگوں نے منافقت کی اللہ پوچھے گا آپ لوگوں سے‘۔

خیال رہے کہ 9 مئی واقعات کے بعد محمود خان نے پاکستان تحریک انصاف سے علیحدگی اختیار کر کے پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز میں شمولیت اختیار کی تھی۔

این اے 4 سوات سے محمود خان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا، این اے 4 سوات میں پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار سہیل سلطان 88 ہزار 9 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے محمود خان 16 ہزار 813 ووٹ لےکر تیسرے نمبر پر آئے۔

مزید خبریں :