پاکستان
24 جنوری ، 2013

کراچی: فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 4افراد ہلاک

کراچی: فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 4افراد ہلاک

کراچی…کراچی کے مختلف علاقوں میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے تین افراد ہلاک ہوئے جبکہ سول اسپتال کے قریب کچرا کنڈی سے ایک شخص کی لاش برآمد ہو ئی ہے۔ پولیس کے مطابق سائٹ کے علاقے میٹروول کے قریب نا معلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہو ئے جن کی شناخت شوکت اور نصراللہ کے نام سے ہو ئی ہے، جبکہ لانڈھی کے علاقے مظفرآباد کالونی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوا، جس کی شناخت جمیل زادہ کے نام سے ہو ئی ہے، مقتول لانڈھی کا رہائشی تھا۔ سول اسپتال کے قریب کچرا کنڈی سے ایک شخص کی لاش برآمد ہو ئی ہے جس کی شناخت نہیں ہو سکی۔

مزید خبریں :