24 جنوری ، 2013
لاہور…وزیر اعلٰی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ کرپشن، غربت، بیروز گاری اور بیڈ گورننس، یہ سب ڈینگی وبا ہیں جسے ختم کرنا ہوگا۔ لاہور میں ڈینگی سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ 65 سال بعد بھی کشکول پکڑ کر قرضے مانگتے ہیں، حقارت اور بھائیوں کے خون کی شکل میں ملنے والی رقم سے خوشحالی نہیں آتی۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یزیدیت اور حسینیت کی مثالوں اور اسمبلی کو تحلیل کرنے سے اقبال اور قائد کا پاکستان نہیں بن سکتا۔