کھیل
Time 11 فروری ، 2024

سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی کا موبائل فون گھر سے چوری

میرے فون میں اہم ذاتی معلومات ہیں جبکہ فون میں اہم شخصیات کے نمبرز بھی ہیں: گنگولی/ فائل فوٹو
 میرے فون میں اہم ذاتی معلومات ہیں جبکہ فون میں اہم شخصیات کے نمبرز بھی ہیں: گنگولی/ فائل فوٹو

سابق بھارتی کپتان اور  سابق صدر  بھارتی کرکٹ بورڈ سارو گنگولی کا موبائل فون گھر سے چوری ہو گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی کا فون کولکتہ میں گھر سے چوری ہوا جس کی رپورٹ انہوں نے  پولیس میں درج کرا دی ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سارو گنگولی کے چوری ہونے والے فون کی مالیت 1.6 لاکھ بھارتی روپے بتائی گئی ہے۔

اس حوالے سے سارو گنگولی کا کہنا ہے کہ جب فون چوری ہوا تو وہ گھر پر موجود نہیں تھے اور فون مخصوص جگہ پر  رکھا ہوا تھا۔

انہوں نے کہا کہ میرے فون میں اہم ذاتی معلومات ہیں جبکہ فون میں اہم شخصیات کے نمبرز  بھی ہیں، حکام سے اپیل ہے کہ فون میں موجود اہم شخصایات کے نمبر ہونے کی وجہ سے  اتھارٹیز  فون کے غلط استعمال ہونے سے روکنے کے اقدامات کریں۔

مزید خبریں :