24 جنوری ، 2013
اسلام آباد…گلگت بلتستان اور مالاکنڈکے بیشتر علاقوں میں موسم ابر آلود ہے۔شمالی بلوچستان میں خشک سردی سے مختلف موسمی امراض پھیل رہے ہیں۔مالاکنڈ کے بالائی علاقوں مالم جبہ،میاندم اور کالام میں موسم ابر آلود ہے۔سوات سمیت میدانی علاقوں میں صاف ہوگیا ہے۔جبکہ سورج نکلنے کے بعد سردی کی شدت کم ہوئی ہے۔گلگت بلتستان کے علاقوں غذر،استور،ہنزہ نگر اور اسکردو میں موسم جزوی طور پر ابر آلود ہے۔سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے جس کے بعد گیس سیلنڈر اور جلانے کی لکڑی میں اضافہ ہوگیا ہے۔شمالی بلوچستان کے علاقوں چمن،پشین اورزیارت سمیت کئی علاقوں میں چند روز سے خشک اور سردموسم ہے۔جس کی وجہ سے موسمی بیماریوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔جس میں زیادہ تر بچے اور بوڑھے متاثر ہورہے ہیں۔