دنیا
24 جنوری ، 2013

مقبوضہ کشمیرکے علاقے بارہ مولا کے اسکول میں آگ لگ گئی

مقبوضہ کشمیرکے علاقے بارہ مولا کے اسکول میں آگ لگ گئی

بارہ مولا…مقبوضہ کشمیر کے شہر بارہ مولا کے ایک سیکنڈری اسکول میں اگ لگ گئی، فوج آگ بجھانے میں مصروف ہیں ، بھارتی میڈیا کے مطابق آج صبح ساڑھے سات بجے کے قریب اسکو ل میں آگ لگی ، اطلاع ملتے ہی پولیس، سی آر پی ایف اور فوج کے اہلکار آگ بجھانے میں مصروف ہو گئے ، آج اسکول میں امتحانات ہونے تھے ، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، عمارت کا ڈھانچہ لکڑی کا ہونے کے باعث آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ کمروں میں رکھی کتابیں اور سامان کو بھی باہر نکالا جارہا ہے تاکہ آگ نہ پھیلے، پولیس نے آگ لگنے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

مزید خبریں :