پاکستان
24 جنوری ، 2013

پشاور: سیشن جج حملہ کیس ،100 سے زیادہ مشتبہ افراد گرفتار

پشاور…پشاورکے پوش علاقہ حیات آباد میں ایڈیشنل سیشن جج حملہ کیس میں پولیس نے100 سے زیادہ مشتبہ افراد گرفتار کرلیا۔ حکام کہتے ہیں سراغ مل گئے ہیں جلد ملزمان قانون کی گرفت میں ہوں گے۔پولیس کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج احتشام علی فائرنگ کیس میں 100 سے زیادہ مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق کیس سے متعلق اہم شواہد مل گئے ہیں۔ اور بہت جلد ملزمان قانون کی گرفت میں ہوں گے۔ 19 جنوری کو حیات آباد فیز 2 میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایڈیشنل سیشن جج احتشام علی شدید زخمی ہو ئے تھے۔

مزید خبریں :