12 فروری ، 2024
صدر مملکت عارف علوی سے پاکستان تحریک انصاف کے وفد نے ملاقات کی ہے۔
پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن اور عمیر نیازی نے ایوان صدر میں صدر عارف علوی سے ملاقات کی۔
ایوان صدر کے مطابق ملاقات میں پاکستان تحریک انصاف کے وفد نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے حوالے سے صدر مملکت کو آگاہ کیا۔
ترجمان نے بتایاکہ وفد نے صدرمملکت کو انتخابی عمل میں ہونے والی مبینہ بےضابطگیوں کے بارے میں پارٹی مؤقف سے آگاہ کیا۔
پی ٹی آئی وفد کا مؤقف تھاکہ مختلف حلقوں میں جاری کردہ فارم 45 ہی انتخابی نتائج کے اصل حقائق بتاتے ہیں، پارٹی کو دبانے،انتخابی نشان چھیننے اورگرفتاریوں کے باوجود انتخابات میں کامیابی ملی۔
وفد نے کہا کہ زیادتیوں کے باوجود عام انتخابات میں عوام نے پارٹی کے امیدواروں پر اعتماد کا اظہار کیا۔