پاکستان
Time 12 فروری ، 2024

چند لوگ 9 مئی جیسے واقعے کی دوبارہ منصوبہ بندی کررہے، اس بار سخت ردعمل ہوگا: محسن نقوی

9 مئی جیسے واقعات نہ تو ملک برداشت کرسکتا ہے اور نہ ہی اس کی اجازت دیں گے: نگران وزیراعلیٰ پنجاب— فوٹو: حکومت پنجاب
9 مئی جیسے واقعات نہ تو ملک برداشت کرسکتا ہے اور نہ ہی اس کی اجازت دیں گے: نگران وزیراعلیٰ پنجاب— فوٹو: حکومت پنجاب

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ چند لوگ 9 مئی جیسے واقعے کی دوبارہ منصوبہ بندی کررہے ہیں، 9 مئی واقعےکو دوبارہ دُہرایا گیا تو سخت ردعمل ہوگا۔

گلبرگ لاہورمیں میڈیکل اسٹورڈپو ویئر ہاؤس کے افتتاح کے موقع محسن نقوی کا کہنا تھاکہ الیکشن بہترین ماحول میں ہوئے، انتخابات کے نتائج پر اگر کسی کو اعتراض ہے تو وہ قانون کے دائرے میں رہ کر احتجاج کر سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرا اپنا ووٹ بھی ماڈل ٹاؤن کے بجائے ریواز گارڈن میں تھا، اس پرالیکشن کمیشن کو لکھ رہا ہوں، انتخابات والےدن موبائل فون سروس بندکرنے کا فیصلہ وفاقی حکومت کا تھا۔

نگران وزیراعلیٰ نے خبردار کیا کہ پنجاب کےحوالےسے اطلاعات ہیں کہ 9 مئی جیسے واقعات دہرانےکی منصوبہ بندی کی گئی ہے، 9 مئی جیسے واقعات نہ تو ملک برداشت کرسکتا ہے اور نہ ہی اس کی اجازت دیں گے۔

ان کا کہنا تھاکہ عوام گمراہ کرنےوالوں سےبچیں، 9 مئی جیسی شرپسندی کا بندوبست 4 گنا زیادہ ہو گا، ایسا کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

مزید خبریں :