24 جنوری ، 2013
جوہانسبرگ… جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچز پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ جمعہ کو سنویز پارک، پوچیف سٹروم میں کھیلا جائے گا، میچ مصنوعی روشنیوں میں کھیلا جائے گا اور پاکستانی وقت کے مطابق شام 5 بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔ نیوزی لینڈ کو سیریز میں 2-0 کی مجموعی برتری حاصل ہے۔ بولانڈ پارک، پرل میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دی تھی جبکہ کیمبرلی میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے جنوبی افریقہ کو 27 رنز سے شکست دیکر سیریز 2-0 سے پہلے ہی اپنے نام کررکھی ہے۔