Time 13 فروری ، 2024
پاکستان

الیکشن کمیشن نے عون چوہدری اور امیر مقام کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن کی جانب سے قومی اسمبلی کی مزید دو نشستوں پر کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے گئے ہیں۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 128 لاہور سے استحکام پاکستان پارٹی ( آئی پی پی ) کے عون چوہدری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ این اے 11 شانگلہ سے مسلم لیگ ن کے امیر مقام کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی الیکشن کمیشن نے جاری کر دیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے دونوں نشستوں کے تفصیلی گزٹ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیے۔

واضح رہے کہ  اب تک قومی اسمبلی کی7نشستوں پر کامیابی کے نوٹی فکیشن جاری ہوچکے ہیں۔

مزید خبریں :