کھیل
26 فروری ، 2012

دوسرا ٹی 20:انگلینڈ نے پاکستان کو 38رنزسے شکست دیدی

دوسرا ٹی 20:انگلینڈ نے پاکستان کو 38رنزسے شکست دیدی

دبئی … دوسرے ٹی 20 میں انگلینڈ نے پاکستان کو 38رنز سے شکست دیدی ۔ پاکستان کے خلاف دوسرے ٹی 20 میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کرتے ہو ئے مقررہ20اوورز میں7وکٹ کے نقصان پر150رنزبنائے ۔انگلینڈ کی جانب سے JM Bairstow سب سے کامیاب بیٹسمین رہے انہوں نے نا قابل شکست رہتے ہو ئے60رنز بنائے جس میں5چوکے اور2چھکے شامل تھے،دوسرے کامیاب بیٹسمین Kieswetter رہے جن کا انفرادی اسکور31رنزرہا۔کیون پیٹر سن آج اپنی بیٹنگ سے متاثر نہ کر سکے اورصرف17نز بناکر پویلین لوٹ گئے وہ سعید اجمل کا شکار بنے ۔پاکستان کی جانب سے عمر گل نے 2 جبکہ سعید اجمل،شاہد آفریدی ،اعزاز چیمہ اور محمد حفیظ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔جواب میں پاکستان ٹیم نے ہدف کا تعاقب کمزور انداز میں کیا اور یکے بعد دیگرے وکٹیں گرتی رہیں۔پاکستان کی جانب سے نمایاں اسکورر شاہد آفریدی ،حماد عالم رہے ،جنہوں نے بالترتیب پچیس اور انیس رنز بنائے۔جبکہ پوری ٹیم انیسویں اوورکی دوسری بال پرایک سو بارہ رنز بناکر آؤ ٹ ہوگئی،انگلینڈ کی طرف سے نمایاں باؤلر اسٹیون فن رہے جنہوں نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

مزید خبریں :